صدر زرداری کی کیپٹن اسامہ شہید کے گھر آمد، والد سے ملاقات ،فاتحہ خوانی کی

صدر زرداری کی کیپٹن اسامہ شہید کے  گھر آمد، والد سے ملاقات ،فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسامہ بن ارشد شہید کے گھر جاکر ان کے والد سے ملاقات کی اور فاتحہ پڑھی ۔

شہید محمد اسامہ بن ارشد گُزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے ۔صدر مملکت نے شہید کی بہادری، جذبہ حب الوطنی اور وطن کیلئے خدمات کو بھی سراہا ۔صدر نے شہید کے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں