توشہ خانہ کاچوتھی مرتبہ غیرقانونی استعمال کیاجارہا:پی ٹی آئی

توشہ خانہ کاچوتھی مرتبہ غیرقانونی استعمال کیاجارہا:پی ٹی آئی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے ،نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ )تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عدت کیس کے فیصلے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

 اجلاس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات کے خلاف جبراً قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں ، توشہ خانہ کو چوتھی مرتبہ بالکل غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے ، مزید جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کسی صورت گوارا نہیں،دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا عدت معاملہ آخری کیس تھا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے ، انتظار پنجوتھا نے کہا بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کی سازش ناکام ہوگئی،سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا یہ انتہائی گھٹیا مقدمہ ہے ، ایک شخص خاور مانیکا کو اغوا کیا گیا 4 ماہ رکھا گیا ، شادی کے 5 سال بعد اس نے عدت مدت کے خلاف کیس کر دیا ، اس نہج کی سیاست کسی صورت قبول نہیں ،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا اللہ نے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو سرخرو کیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنمافیصل جاوید نے کہا لوگ حج عمرے پر اپنے لیے دعائیں کرنا بھول جاتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو یاد رکھتے ہیں ، زرتاج گل وزیر نے کہا بشریٰ بی بی پر جو گھٹیا کیس بنایا گیا مجھ سمیت تمام خواتین کی توہین ہے ، میرا مطالبہ ہے بشریٰ بی بی پر کیس بنانے والوں کو سزا ملنی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں