بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر کام شروع ،تجاویز وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر کام شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وزرات توانائی نے وزیراعظم کو تجاویز بھجوا دیں۔
تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری تین فیز میں کی جائے گی۔ سب سے پہلے پرائیویٹائزیشن کمیشن ٹرانزیکشنز ایڈوائزر ہائر کرے گا جو پیسوں اور ٹرانزیکشنز کے معاملات دیکھے گا،پاور ڈویژن ٹیکنیکل ایڈوائزر ہائر کرے گی جو پالیسی اور ریگولیٹری معاملات دیکھے گا۔ فیز ون میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو،دوسرے مرحلے میں لیسکو، میپکو اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی۔پیسکو، حیسکو اور سیپکو کو لانگ ٹرم کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت دیا جائے گا۔ ٹیسکو اور کیسکو حکومت اپنے پاس رکھے گی۔ نجکاری کے مختلف مراحل کو مکمل ہو نے میں دو سال لگیں گے ۔