فرد جرم عائد نہ ہوسکی

 فرد جرم عائد نہ ہوسکی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پنجاب اسمبلی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد سابق وزیراعلی ٰ پنجاب پرویز الٰہی۔۔۔

 سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزموں پر پیر کو ایک بار پھر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی نہ ہوسکی۔ محمد خان بھٹی کو پیش کیا گیا اور ان کی حاضری لگائی گئی ۔عدالت نے پرویز الٰہی کی عدم پیشی کے باعث سماعت 29 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں