سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہئے ، خرم دستگیر

سیاسی جماعت پر پابندی  نہیں لگنی چاہئے ، خرم دستگیر

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہاہے سیاسی جماعتوں کا سیاست سے مقابلہ کیا جانا چاہئے ،سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہئے۔

ایک انٹرویومیں خرم دستگیرنے کہا ہمیں کارکردگی سے مقابلہ کرنا چاہئے ،پی ٹی آئی پر پابندی کافیصلہ کہاں ہوا اس کا جواب وزیراطلاعات دیں تو بہتر ہے ۔انہوں نے کہا پچھلے 2سال میں 2مرتبہ آئین کو دوبارہ لکھا گیا ہے ،مسلم لیگ ن کیخلاف فیصلہ دینے کیلئے آئین کو دوبارہ لکھنا پڑتا ہے ،ماورائے قانون فیصلہ پاناما کیس کی یاد دلاتا ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کا فیصلہ اچھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں