لاہور ہائیکورٹ کے ضلعی عدالتوں کیلئے انسپیکشن جج مقرر

لاہور ہائیکورٹ کے ضلعی عدالتوں  کیلئے انسپیکشن جج مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کیلئے از سر نو انسپیکشن ججز کی تقرری کردی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے منظوری دیدی۔۔۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کی انسپیکشن جج ہوں گی،جسٹس سلطان تنویر احمد قصور ، جسٹس شہرام سرور اوکاڑہ ،جسٹس علی باقر نجفی بہاولپور ، جسٹس سید شہباز علی رضوی گوجرانوالہ ، جسٹس چودھری اقبال شیخوپورہ اور جھنگ، جسٹس رسال حسن سید نارووال، جسٹس شکیل احمد حافظ آباد اور ننکانہ صاحب، جسٹس فیصل زمان خان ملتان کی عدالتوں کے انسپیکشن جج ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں