کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے ہاسٹل کی چھت کا شیڈ گرگیا،پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے ہاسٹل  کی چھت کا شیڈ گرگیا،پارکنگ  میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر زہاسٹل کی چھت کے شیڈ کا بیرونی حصہ گر گیا۔۔۔

 چھت کے لینٹرکا ایک حصہ پارکنگ کی طرف گرا جس سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا،حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ہال روڈ کے ہاسٹل کے ایک بلاک کی زبوں حالی سے متعلق دو ماہ قبل بھی شکایت کی گئی تھی لیکن انتظامیہ نے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کئے ،ادھر چھت گرنے کے واقعہ کے بعد وائس چانسلر، یونیورسٹی انتظامیہ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ای ایم یو نے بلڈنگ کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی نے کہابلڈنگ محفوظ ہے بلڈنگ کی مرمت و بحالی کا کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں