خیبر پختونخواکا ’’سکول کھانا پروگرام ‘‘شروع کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخواکا ’’سکول کھانا پروگرام ‘‘شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے پرائمری سطح کے سرکاری سکولوں میں ‘‘سکول کھانا پروگرام’’ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔۔۔

 جس کے تحت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے شہری علاقوں کے پرائمری سکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ ابتدائی طور پر ایبٹ آباد اور سوات میں بطور پائلٹ پراجیکٹ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا جسے بعد میں صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک توسیع دی جائے گی۔ مجوزہ پروگرام کے تحت کم و بیش 70 ہزار بچوں کو روزانہ مفت اور معیاری کھانا فراہم کیا جائے گا۔ پروگرام پر سالانہ 50 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں