این اے 48دھاندلی:الیکشن ٹربیونل نے کارروائی روک دی

این اے 48دھاندلی:الیکشن  ٹربیونل نے کارروائی روک دی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)الیکشن ٹربیونل اسلام آباد کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حلقہ این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن اپیل پر سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کے دوران(ن)لیگ کے ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نواز عدالت پیش ہوئے ، چیف جسٹس کی طرف سے ٹرائل روکنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیاگیا ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ ابھی عدالت نے کارروائی روک رکھی ہے ، سٹے ختم کروائیں، کارروائی آگے بڑھا لیں گے ، ٹرائل کا سٹے ہوگیا تو پوچھ ہی نہیں سکتے ، سب کے جواب جمع ہوگئے ہیں،دلائل سن کر اگر فیصلہ لکھواتا ہوں تو اگر کیس دوسرے ٹربیونل کو چلے گئے تو وقت کا ضیاع ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں