پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیرآئینی اور جمہوری اصولوں کے منافی ہے :ہیومن رائٹس کمیشن

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ  غیرآئینی اور جمہوری اصولوں کے  منافی ہے :ہیومن رائٹس کمیشن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے ایک بیان میں پابندی کے فیصلے پرحیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ اقدام نہ صرف آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت پارٹی ممبران کے ایسوسی ایشن کے حق کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ یہ جمہوری اصولوں کیلئے بھی بہت بڑا دھچکا ہے ، خاص طور پر جب سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے ۔ایچ آرسی پی کا کہنا ہے اس طرح کے اقدام سے سیاسی مایوسی کا اظہار ہوتا ہے ،اس غیر آئینی فیصلے کو فوری واپس لیا جائے ، سیاسی جماعتوں پر پابندی کا عمل جمہوریت کیلئے تشویش ناک ہوگا،جمہوریت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتیں اس عمل کی حمایت نہیں کریں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں