لاہور ہائیکورٹ:خفیہ ایجنسی کو فون کالز ٹیپ کرنے کا اختیار دینے کیخلاف درخواست پر لارجربینچ کی سفارش

لاہور ہائیکورٹ:خفیہ ایجنسی کو فون کالز  ٹیپ کرنے کا اختیار دینے کیخلاف  درخواست پر لارجربینچ کی سفارش

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے حکومت کی جانب سے خفیہ ایجنسی کو فون کالز ٹیپ کرنے کا اختیار دینے کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے۔۔۔

 فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ حکومت کا فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینا آئین اور عدالتی فیصلے کے منافی ہے اور کسی کا فون ٹیپ کرنے کے لئے عدالتی اجازت کی ضرورت ہے ، اس کے بغیر ایسا نہیں کیا جا سکتا، درخواست میں یہ نکتہ اُٹھایا گیا کہ حکومت کے پاس ایسا اختیار نہیں کہ وہ فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دے ، اس لیے وفاقی حکومت کی فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں