سیمنٹ ڈیلرز کی ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال ، سپلائی بند

سیمنٹ ڈیلرز کی ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال ، سپلائی بند

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیمنٹ ڈیلرز کی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال جاری، سپلائی تاحال بند ۔ایسو سی ایشن کے چیئرمین ساجد علی کاکہنا ہے ہڑتال تب تک جاری رہے گی جب تک حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نہیں نکالتی۔

دوسری جانب ماہر ین اقتصادیات سمجھتے ہیں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے نئے ٹیکس خاص طور پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نقصان جہاں مزید مہنگائی کی صورت میں سامنے آئے گا وہیں یہ ٹیکس چوری کا سبب بھی بنے گا۔ حکومت مینوفیکچرنگ فیکٹری کو ودہولڈنگ ایجنٹ بنا دیتی ہے وہ جب آگے اپنی مصنوعات دیتے ہیں تو اگلی پارٹی سے ایڈوانس انکم ٹیکس لے لیتے ہیں، اس سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ جو اگلی پارٹی ہے وہ اس ٹیکس کو کنزیومر تک منتقل کر دیتی ہے ۔ ٹیکس دہندہ پر کم ٹیکس ہے جبکہ نادہندہ پر زیادہ ٹیکس ہیں لیکن اس کا فیصلہ کون کرتا ہے ؟پہلے ہی 23 سے 24 فیصد مہنگائی ہے اور یہ مزید بڑھے گی ،پچھلے سال 26 فیصد سے 32 فیصد تک افرط زر کی شرح بڑھی اس سال بھی یہاں تک جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں