یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں غیر اخلاقی ویڈیو ز، تصاویر بنانے پر مقدمہ
اوکاڑہ(خبر نگار)یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں غیر اخلاقی ویڈیو ز، تصاویر بنانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کا سخت نوٹس،ڈپٹی رجسٹرار وقار احمد کی درخواست پر تھانہ سٹی رینالہ خورد میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
چند یوم قبل یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات انکے والدین اور سول سوسائٹی میں خوف وہراس پھیل گیا۔جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے کمیٹی تشکیل دی جس نے اس واقعہ کی تحقیقات کیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کاکہناہے واقعہ یونیورسٹی اور انتظامیہ کو بدنام کرنے کی سازش ہے ،ایک طالبعلم علی رضا اور مس(س)،علی شان وغیرہ چند نامعلوم افراد کے ہمراہ بلا اجازت یونیورسٹی میں داخل ہوئے اورڈرون کیمرے کی مدد سے غیر اخلاقی ویڈیو زاور تصاویر بناکر انہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا۔ ملزموں کا مقصد یونیورسٹی کی طالبات میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔