توشہ خانہ تحائف کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ،7اگست تک بولیاں طلب

توشہ خانہ تحائف کا تخمینہ لگانے کا  فیصلہ،7اگست تک بولیاں طلب

اسلام آباد(آئی این پی)کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔

کابینہ ڈویژن نے 7 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کر لیں، بولیاں 7 اگست کو ہی کھولی جائیں گی، توشہ خانہ میں موصول مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔زیورات، گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی، کابینہ ڈویژن کی جانب سے کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کے لئے معاہدہ کیا جائے گا۔کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کے لئے چارجز ادا کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں