وزیر خزانہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، معاشی امور پر گفتگو

وزیر خزانہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، معاشی امور پر گفتگو

اسلام آباد (این این آئی، اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ذرائع نے بتایا ملاقات میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے 27 مئی کو بھی ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستانی معیشت میں اصلاحات میں مسلسل امریکی معاونت کو اجاگر کیا اور دونوں شخصیات نے تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ سے پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ وفد نے تجاویز پیش کیں جن کا مقصد مقامی صنعت کی ترقی کو فروغ دینا اور موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے ۔ محمد اورنگزیب نے قیمتی آرا کا اعتراف کیا اور برآمدات کو فروغ دینے اور مقامی صنعت کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات سٹرٹیجک اور معاون پالیسی فریم ورک کی ضرورت پر باہمی معاہدے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس کا مقصد مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور برآمدی صلاحیت بڑھانا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں