چیف الیکشن کمشنر کی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے ملاقات

چیف الیکشن کمشنر کی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے ملاقات

لاہور(کورٹ رپورٹر )پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔

چیف الیکشن کمشنر ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہوں نے چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کی ،اس دوران رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل بھی موجود تھیں،ملاقات میں پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا معاملہ زیر بحث آیا ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی،خیال رہے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کا کہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں