پارٹی سے وابستگی: 38پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن جمع

 پارٹی سے وابستگی: 38پی ٹی آئی ارکان  قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن جمع

اسلام آباد (وقائع نگار)سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔ 38آزاد اراکین قومی اسمبلی جبکہ 9 اراکین سندھ اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرائی، اراکین اسمبلی کی فہرست کے ساتھ اضافی دستاویز بھی منسلک کی گئی ہے ۔تین آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے ۔صاحبزادہ محبوب سلطان اور مبین عارف کے وابستگی فارم پارٹی کو موصول ہو چکے ہیں۔دونوں کے وابستگی فارم آج جمع کرا دیں گے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے تین آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے ، صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں، ان تین ارکان کے پارٹی وابستگی فارم آج جمع کرا دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں