ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال ، سپلائی بند ،سیمنٹ کی قلت

ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال ، سپلائی بند ،سیمنٹ کی قلت

لاہور(آئی این پی)سیمنٹ ڈسٹری بیوشن انڈسٹری کی ہڑتال جاری ہے ، مارکیٹوں میں سپلائی بند ہونے سے سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں تین سوروپے تک اضافہ ہو گیا، دکاندار وں کا کہنا ہے کہ ہڑتال ختم نہ ہوئی توکاروبار ٹھپ ہوجائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں ٹیکسز کے نفاذ کے بعد دیگر اشیا کی طرح سیمنٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور ٹیکس کے خلاف سیمنٹ ڈ سٹربیوشن انڈسٹری نے ہڑتال کر دی ، سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 1200 سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔دوسری جانب بلڈنگ مٹیریل ، بجری ،ریت ،اینٹ اورسریا بھی مہنگا ہوگیا۔دکانداروں کاکہناہے سپلائی بند ہونے سے سیمنٹ کی قلت پیداہوگئی ہے ،ہڑتال کچھ دن اور رہی تو کاروبار پوری طرح بند ہو جائے گا۔ ڈیلرز، دکانداروں اور خریداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کوریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں