بنوں جرگہ عمائدین نے گنڈا پور کو 11مطالبات پیش کردیئے

 بنوں جرگہ عمائدین نے گنڈا پور کو 11مطالبات پیش کردیئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے جرگہ عمائدین نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گیارہ مطالبات پیش کردیئے جس میں ہر قسم کے طالبان کے مستقل خاتمے پر زور دیا گیا ۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں جرگہ ہوا جس میں بنوں جرگے کے عمائدین اور مشران نے شرکت کی۔جرگہ عمائدین نے مطالبہ کیا کہ سرچ آپریشن کے نام پرمدارس، گھروں اورافراد کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار نہ کیا جائے، علاقے میں طالبان کی پٹرولنگ کا نوٹس لیاجائے اور مقامی انتظامیہ کو ایکشن کا مکمل اختیار دیا جائے ۔عمائدین نے مطالبہ کیا کہ سی ٹی ڈی پولیس کومکمل فعال کیاجائے۔جرگہ مشران نے مطالبہ کیا کہ مدارس، گھروں پربلاجواز چھاپے نہ مارے جائیں۔وزیراعلیٰ نے جرگہ عمائدین کے مطالبات سننے کے بعد دو روز کے اندر صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا عندیہ دیا اور یقین دہانی کرائی کہ مطالبات ایپکس کمیٹی میں پیش کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں