رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں1سال کی توسیع

  رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں1سال کی توسیع

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی ،وزارت سیفران نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک ہوگا۔پی او آر میں توسیع کا اطلاق پاکستان میں قانونی طور پر مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر ہوگا، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت 30 جون 2024 کو ختم ہوگئی تھی،پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد تقریبا ساڑھے 14 لاکھ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں