پختونخوا میں وزیراعلیٰ خود بھتہ دے رہے ہیں ، فیصل کنڈی

پختونخوا میں وزیراعلیٰ خود بھتہ  دے رہے ہیں ، فیصل کنڈی

پشاور (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ خود بھتہ دے رہے ہیں ۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں جاب  فیئر تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں خیبرپختونخوا میں امن تھا، 2012ء کے خیبرپختونخوا اور اب کے خیبرپختونخوا میں بہت فرق ہے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ شام کو ڈی آئی خان میں کوئی گھر سے نہیں نکل سکتا ہے ، ہم بھی کہتے ہیں کہ بدامنی بہت بڑھ گئی ، وزیراعلیٰ کو بنوں واقعہ پر اسی وقت بنوں جانا چاہئے تھا، سوشل میڈیا پر فیک خبریں چلی تھیں جس سے پریشانی بڑھی۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ پولیس اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے ، جو پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی کی جائے ، پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں