پہلی بار ویمن والی بال پلیئرز غیر ملکی کلب کی نمائندگی کیلئے تیار

 پہلی بار ویمن والی بال پلیئرز غیر ملکی کلب کی نمائندگی کیلئے تیار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ملکی تاریخ میں پہلی بار ویمن والی بال پلیئرز غیر ملکی کلب کی نمائندگی کیلئے تیار ہیں اورپاکستان ویمن والی بال ٹیم کی دو پلیئرز کو مالدیپ میں ہونے والی ویمن والی بال لیگ کیلئے سائن کرلیا گیا ہے ۔

پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کپتان عذرا فاروق اور نائب کپتان مقدس بخاری 25 جولائی سے شروع ہونے والے ایم زیڈ سی لیڈیز کپ میں شریک ہوں گی۔مالدیپ کے کلب الفوز نے اس ایونٹ کیلئے عذرا فاروق اور مقدس بخاری کو ایک ماہ کے کنٹریکٹ پر سائن کیا ہے ۔عذرا فاروق کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی پلیئرز کو ملک سے باہر کسی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو پاکستان ویمن والی بال ٹیم کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں