پیرس اولمپکس میں گتے کے بیڈز کا استعمال! کھلاڑی ناخوش

پیرس اولمپکس میں گتے کے بیڈز کا استعمال! کھلاڑی ناخوش

پیرس (سپورٹس ڈیسک )سال 2021 پہلی بار ٹوکیو اولمپکس کے دوران استعمال ہونے والے (اینٹی سیکس بیڈز) یعنی گتے کے بیڈز کو پیرس اولمپکس میں دوبارہ کھلاڑیوں کیلئے پیش کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے ۔۔

کہ کھلاڑیوں کے درمیان قربت کو روکنے کیلئے گتے کے بستر متعارف کروائے گئے ہیں تاکہ ایسے اقدام سے بچاجاسکے ۔کھلاڑیوں نے گتے کے بنے بستروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیڈز لگا کر ہمارے آرام کیساتھ سمجھوتہ کیا گیا ہے ۔آسٹریلوی ٹینس سٹارز، ڈاریا سیویل اور ایلن پیریز نے گتے کے بنے بستر کی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں انہیں والی بال گیم کی پریکٹس، سکواٹ جمپس وغیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اولمپک ولیج میں گتے سے بنے بیڈز (بستروں) کی جانچ۔ دوسری جانب اولمپکس میں شریک دیگر ممالک کے پلئیرز بھی ویڈیوز اور تصاویر اَپ لوڈ کررہے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں