سری لنکا:کورونا کے دوران مسلمانوں کی میتیں جلانے پر حکومت کی معذرت

سری لنکا:کورونا کے دوران مسلمانوں  کی میتیں جلانے پر حکومت کی معذرت

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کی حکومت نے کورونا کی وبا سے جاں بحق ہونیوالے مسلمانوں کی میتوں کو جبری طور پر جلانے پر معذرت کرلی ۔۔۔

اس حوالے سے سری لنکن کابینہ نے باقاعدہ معافی نامہ جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ ملک کا نیا قانون تدفین یا آخری رسومات کے حق کی ضمانت  دے گا تا کہ مستقبل میں مسلمانوں یا کسی دوسری کمیونٹی کی تدفین کے رسم و رواج کی خلاف ورزی نہ ہو۔سری لنکا میں مسلم نمائندوں نے حکومت کی جانب سے معافی نامے کا خیر مقدم کیا تاہم ملک کی 2 ملین آبادی کا تقریباً 10 فیصد مسلم کمیونٹی ابھی تک صدمے کا شکار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں