پاکستان نے دوطرفہ سیریز کی پیشکش نہیں کی:بھارتی میڈیا

 پاکستان نے دوطرفہ سیریز کی پیشکش نہیں کی:بھارتی میڈیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کو دوطرفہ سیریز کھیلنے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے انکشاف کیا ہے ۔۔

کہ سری لنکا میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا ہدف آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے اور بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گا یا نہیں جبکہ دوسرا ہدف چیمپئنز ٹرافی کیلئے بجٹ کی منظوری تھا۔ ہم میٹنگ میں اپنے دو بنیادی ایجنڈوں کیساتھ آئے ہیں، اس لیے دوطرفہ سیریز کے منصوبے سے متعلق غور کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں