بانی پی ٹی آئی کو جرم پر معافی مانگنی چاہئے :رہنما پیپلز پارٹی

بانی پی ٹی آئی کو جرم پر معافی مانگنی چاہئے :رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان اور سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا کہ عمران خان نے بالآخر یہ بھی مان لیا کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال انہوں نے دی تھی، یہ اعتراف جرم نہیں تو کیا ہے ؟ وہ مسلسل پرتشدد احتجاج کا ذمہ دار اداروں اور حکومت کو ٹھہرایا کرتے تھے۔

شیری رحمان نے کہا کہ اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے انہوں نے حساس اداروں کو نشانا بنایا،اداروں اور شہدا پر حملے کی کال دینے کا اعتراف کافی نہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنے جرم پر معافی مانگنی چاہئے ، خورشید احمد شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوعسکری عمارات اور تنصیبات پر دھاوا بولنے کا اعتراف بہت پہلے کر لینا چاہئے تھا۔بانی پی ٹی آئی نے اس ملک میں نفرت اور تشدد کی سیاست کی بنیاد رکھی۔ ملکی حالات اور بین الاقوامی تعلقات خراب کرنا اس جماعت کی سوچی سمجھی سکیم ہے ۔ پی ٹی آئی کو منفی سیاست ترک کر کے مثبت سیاست کا آغاز کرنا چاہئے ۔ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں