منڈی بہاؤالدین:پی ٹی آ ئی رکن اسمبلی حاجی امتیاز کو حراست میں لے لیا گیا
منڈی بہاؤالدین (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو گرفتار کرلیا گیا ۔رکن اسمبلی کے بھائی اعجاز چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس افراد نے حاجی امتیاز کو ان کے گاؤں سے گرفتار کیا حالانکہ حاجی امتیاز نے مختلف مقدمات میں ضمانت لے رکھی تھی۔
اعجاز چودھری نے مزید بتایا کہ پولیس حاجی امتیاز کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی ظاہر کر رہی ہے ۔