177 افسروں کوپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض

177 افسروں کوپرائس کنٹرول  مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )صوبہ بھر میں گرانفروشوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ،محکمہ خوراک پنجاب کے 177 افسروں کو کارروائی کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دیدیئے گئے ۔

لاہور ڈویژن 32، فیصل آباد 26، گوجرانوالہ 17 ،راولپنڈی 16 ،ملتان 24، بہاولپور 23، ڈی جی خان 17، سرگودھا 11 اور ساہیوال میں 11 افسر وں کو اختیارات سونپے گئے ہیں۔وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 177 افسر ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گے ،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، تمام افسر عوام تک اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائینگے ، محکمہ خوراک سیکرٹریٹ میں افسروں کی فیلڈ کارکردگی مانیٹر کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں