طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا 100 واں نمبر

طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا 100 واں نمبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی )دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ 2024 کی فہرست جاری کردی گئی جس میں سنگاپور اس سال بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے ،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہینسلے کی فہرست میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا۔

اس پاسپورٹ کے حامل دنیا کے 195 ممالک تک بغیر ویزے کے پہنچ سکتے ہیں۔اسی طرح جاپان کے ساتھ فرانس، اٹلی، جرمنی اور سپین دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 192 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کریں گے ۔دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں تیسرے نمبر پر آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ پر دنیا کے 191 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔چوتھے نمبر پر برطانیہ، نیوزی لینڈ، ناروے ، بیلجئیم، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ ہیں کے ساتھ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے ۔ آسٹریلیا اور پرتگال پانچویں، یونان اور پولینڈ چھٹے ، کینیڈا 3 دیگر ممالک کے ساتھ ساتویں، امریکا دیگر 3 ممالک کے ساتھ آٹھویں نمبر ہے ،فہرست میں سب سے آخر میں 103 واں نمبر افغانستان کا ہے ۔ پاکستان 100 ویں نمبر پر یمن کے ساتھ براجمان ہیں جس کے بعد عراق، شام اور افغانستان ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں