سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جا رہی

 سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جا رہی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جا رہی ہے ، حکومت جو قدم بھی اٹھاتی ہے ، اسے ہی نقصان ہوتا ہے اور اس کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو پہنچ رہا ہے ۔

 لال حویلی کی ملکیت کے معاملے پر وہ گزشتہ روز سیکرٹری وزارت مذہبی امور ذوالفقار حیدر کے دفتر میں پیش ہوئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے ،ہائیکورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔انھوں نے کہا مجھے ساڑھے 9 بجے بلایا گیا لیکن سیکرٹری مذہبی امور موجود نہیں ، جبکہ سیکرٹری مذہبی امور ساڑھے دس بجے وزارت پہنچے ،کہا گیا کہ یہ سماعت آج ملتوی نہیں ہو سکتی ۔ان کا کہنا تھابجلی کا بل تو لوگوں کو لڑ گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں