لا ہورمیں رات گئے بارش ،حبس میں کمی

لا ہورمیں رات گئے  بارش ،حبس میں کمی

لاہور،اسلام آباد (اے پی پی،اپنے رپورٹر سے ) لاہور اور گردونواح میں بارش سے حبس میں قدرے کمی ہو گئی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 24گھنٹے کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی ،وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقا مات پر آند ھی آنے اوربارش کاامکان ہے ۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی ،موسم گرم اور شدیدحبس رہا۔

 اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔نشیبی علاقوں اورسڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک جام ہوگئی ، بجلی کا بریک ڈائون ہونے سے متعدد علاقے تاریکی ڈوب گئے ،طوفان سے بورڈز اور درخت اکھڑ گئے ، سولر پلیٹیں چھتوں سے اڑکر دور جا گریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں