گورنر کے پی فیصل کریم سے این بی پی کے صدر کی ملاقات

گورنر کے پی فیصل کریم سے این بی پی کے صدر کی ملاقات

کراچی (بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان ( این بی پی )کے صدر رحمت علی حسنی نے بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ قرض کی فراہمی کے عزم کااظہار کیا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینک کے ہیڈآفس میں خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا ہیڈ آفس پہنچنے پر رحمت علی حسنی اور ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ڈویژنل ہیڈ آف گورنمنٹ اور اسپیشلائزڈ ایجنسیز فاروق حسن نے خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران اقتصادی ترقی میں معاونت اور صارف کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کیلئے این بی پی کے کردار پر مفید اور تعمیری بات چیت کی گئی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے معاشی ترقی میں ایک اہم قومی ستون کی حیثیت سے این بی پی کے کردار کی تعریف کی اور ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا جس سے ابھرتے انٹرپرینورز کو معاونت ملے اور کمزور گروپوں کو بہتر خدمات حاصل ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں