اسٹاک مارکیٹ میں 927پوائنٹس کی مندی،89ارب خسارہ

اسٹاک مارکیٹ میں 927پوائنٹس کی مندی،89ارب خسارہ

کراچی (بزنس رپورٹر، آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو شدید مندی کا رجحان رہا ۔کے ایس ای100انڈیکس927پوائنٹس کی کمی سے۔

 79 ہزار نفسیاتی حد گنواکر 78469 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مندی سے سرمایہ کاروں کو89ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ59.19فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ ماہرین کے مطابق جمعرات کو کاروبار کا اختتام منفی انداز میں ہوا ہے ، رول اوور ہفتے سے قبل فروخت کے دباؤ کے باعث دن کے بیشتر تر حصے میں انڈیکس منفی زون میں میں ٹریڈ کرتے رہے جب کہ سرمایہ کاروں کی شرکت گزشتہ سیشن کے مقابلے میں کم ہوئی۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 319 پوائنٹس کی کمی سے 25198 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 50359پوائنٹس سے کم ہو کر 49935 پوائنٹس پربند ہوا۔مجموعی سرمایہ کم ہو کر 104 کھرب 57ارب روپے رہ گیا۔جمعرات کو 15 ارب روپے مالیت کے 32کروڑ72لاکھ 79ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 14ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 69 لاکھ 80ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ مجموعی طور پر 445کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 263 میں کمی اور47میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے فوجی فرٹیلائزر 2کروڑ84لاکھ ،حیسکول پیٹرول 1 کروڑ 78 لاکھ، دیوان موٹرز 1کروڑ64لاکھ ،کوئس فوڈز 1 کروڑ 34 لاکھ اور پی آئی اے پولڈنگ کمپنی1کروڑ25لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں