بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 1 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 1 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی ،خیبر(خصوصی نیوزرپورٹر،نمائندہ دنیا،مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں کارروائی کر کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 جولائی کو فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،دہشتگردوں اور فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران ایک دہشتگرد علی جان ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔ مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ دہشتگرد علاقے میں بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ ملکر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں،ادھرخیبرمیں تھانہ جمرودسخی پل چوکی پر نامعلوم افراد نے بھاری ہتھیاروں اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا،تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آورفرارہوگئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں