فارورڈ بلاک نہیں بنا،سپیکر پی ٹی آئی ارکان سے حلف لیں گے :فواد

فارورڈ بلاک نہیں بنا،سپیکر پی ٹی آئی ارکان سے حلف لیں گے :فواد

لاہور (دنیا نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان کہتے رہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہیں کرے گا اور الیکشن کمیشن نے 39ارکان کا نوٹیفکیشن کردیا،یہ کہتے رہے کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلا ک بنے گا۔

نہیں بنااور اب سپیکر پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی سے حلف لیں گے ۔فواد چودھر ی نے دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پتا نہیں کون حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مشورہ دے رہاہے ،عمران خا ن نے پچھلا الیکشن نہیں لڑا پھر بھی ووٹراس کے ساتھ ہے ،پی ٹی آئی پر پابندی لگی تو ووٹرپھربھی عمران خان کے ساتھ ہی ہوگا ،بیرسٹرگوہر پارٹی کا چیئر مین نہ رہے ،عمر ایوب جنرل سیکرٹری نہ رہے ،اس سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔وزیراطلاعات عطااللہ کے پابندی والے بیان کی امریکااور برطانیہ نے مخالفت کی، یہ بیان الٹاعطا اللہ تارڑ کے گلے پڑ گیا، پابندی کے معاملے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سینئر لوگوں نے نواز شریف اور زرداری کو کہا کہ آپ بہت برا کرنے جارہے ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی کی باتوں سے دنیا میں بدنامی ہوئی،حکومت نے عمران خان کو گرانے میں بہت زور لگایا،حکومت نے سمجھا کہ پی ٹی آئی ٹوٹ جائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ان کاکہناتھاکہ ن لیگ اور پی پی پی کے پاس عوامی پاور نہیں ہے ، پی پی پی اگر اپوزیشن میں ہوتی تو ان کی اہمیت بڑھ جاتی، اگر پی پی پی دھاندلی کی حمایت نہ کرتی تو مقبول جماعت ہوتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں