فیول ایڈ جسٹمنٹ بجلی 2.63روپے یونٹ مہنگی کرنیکی تیاری

فیول ایڈ جسٹمنٹ بجلی 2.63روپے یونٹ مہنگی کرنیکی تیاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی نظر ثانی شدہ درخواست نیپرا میں جمع کرادی ۔

سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 35.13 فیصد، مقامی کوئلے سے 11.06 فیصد، فرنس آئل سے 1.95فیصد اور مقامی گیس سے 8.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے حکام کا بتانا ہے کہ جون میں درآمدی ایل این جی سے 18.10 فیصد اور جوہری ایندھن سے 14.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نئی نظرثانی شدہ درخواست کی سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔سی پی پی اے نے اس سے قبل 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں