پشاورہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کوتمباکو کمپنیوں کیخلاف کارروائی سے روک دیا
پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو تمباکو کمپنیوں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،صوبائی حکومت کی جانب سے خام تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی نافذ کرنے اور تمباکو کی گاڑیاں روکنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
دو رکنی بینچ نے خام تمباکو پر صوبائی ایکسائز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی،وکیل نے تبایا کہ صوبائی حکومت نے حالیہ بجٹ میں خام تمباکو پر 50 روپے فی کلو ایکسائز ڈیوٹی عائد کی ہے جبکہ وفاقی حکومت 390 روپے فی کلو پہلے ہی ایکسائز ڈیوٹی وصول کررہی ہے ، وفاقی حکومت کے ٹیکس لیتے ہوئے صوبہ ٹیکس نہیں لے سکتا،عدالت نے تمباکو کمپنیوں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔