پی ٹی سی ایل کے سسٹم میں خرابی ، انٹرنیٹ میں سست روی

پی ٹی سی ایل کے سسٹم میں خرابی ، انٹرنیٹ میں سست روی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سسٹم میں نامعلوم خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار رہا، جس سے آن لائن ٹرانزیکشن ، بینکس، دفاتر، سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سمیت دیگر سروسز متاثر ہوئیں۔

انٹرنیٹ سروسز کئی گھنٹے تک تعطل کا شکار رہنے سے ملک بھر میں کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پی ٹی سی ایل نے جزوی طور پر انٹر نیٹ سروس بحال کر دی ہے ، پی ٹی سی ایل سروسز ڈائون ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ،چند ایپس کے علاوہ برائوزنگ میں مشکلات کا سامنا تھا،ملک بھر میں کسی بھی ویب سائٹ یا سافٹ ویئر تک رسائی بند ہو گئی تھی۔ پی ٹی سی ایل نے کمپنی کیجانب سے خرابی کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی،ادھر پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سروسز کی بحالی تک صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ،کراچی لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی سمیت میں کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے ، انٹرنیٹ سروسز پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک میں خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہے ،متعلقہ ادارے اور حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، مسئلہ زیادہ تر عالمی ٹریفک سے متعلق ہے جبکہ مقامی نیٹ ورک کسی حد تک متاثر ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈان ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے ، ہماری ٹیمیں مسئلے کے فوری حل کیلئے تیزی سے کام کررہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں