گوادر:حکومتی وفد اور مظاہرین کے مذاکرات کامیاب

گوادر:حکومتی وفد اور مظاہرین  کے مذاکرات کامیاب

کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر میں حکومتی وفد اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ، اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔

کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر میں حکومتی وفد اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ، اسسٹنٹ کمشنر  گوادر میر جواد زہری کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ، ڈپٹی کمشنر گوادر اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی)کے درمیان مذاکرات کے تحت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائیگا،انہوں نے بتایا کہ موبائل نیٹ ورک بحال کیا جائیگا اور تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹا کر راستے کھولے جائیں گے ، حق دو تحریک ، نیشنل پارٹی، بی این پی، جماعت اسلامی، بی این پی عوامی کی مقامی قیادت نے ثالثی میں اہم کردار ادا کیا،واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن کی سربراہی میں وفد نے ڈی سی ہاؤس میں مظاہرین سے مذاکرات کئے ، وزیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو بھی ڈی سی ہاؤس میں موجود رہے ۔ ڈی سی گوادر کے ہمراہ وفد میں آل پارٹیز کے رہنما اور تاجر رہنما بھی تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں