معاہدہ پورا نہ ہوا تو کوئی ٹینک،کنٹینر راستہ نہیں روک سکے گا:حافظ نعیم

معاہدہ پورا نہ ہوا تو کوئی ٹینک،کنٹینر راستہ نہیں روک سکے گا:حافظ نعیم

لاہور (سیاسی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی معاہدہ کرنا اورعمل کروانا بھی جانتی ہے ،معاہدہ پورا نہ ہوا تو کوئی ٹینک،کنٹینر راستہ نہیں روک سکے گا۔

اگر ہم انتشار کا راستہ اپناتے تو ظلم ہوتا معاہدہ نہ ہوتا۔ لاہور میں مال روڈ پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مہنگی بجلی اور بھاری ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے انہوں نے کہا پاکستان 78 ویں یوم آزادی پر مکمل آزاد ہوگا، پاکستان میں اسلام کا عادلانہ نظام قائم ہوگا۔پنجاب پولیس نے حکمرانوں کے کہنے پر گرفتاریاں کیں مگر حوصلے پست نہیں ہوئے ، خواتین کو عزت دینے کا کہہ کر خواتین کے حقوق کو پامال کیا گیا۔ جب حق کی بات ہوتی ہے تو لاہوری اسکی سرکوبی کے لیے نکل پڑتے ہیں۔ جماعت اسلامی تمام افراد کو یکجا کرتی ہے ۔ بلوچستان کے عوام اس وقت مشکل سے دوچار ہے ، امریکہ بلوچستان میں تخریب کاری کررہا ہے ۔ اگر قانون کے رکھوالے لوگوں لاپتہ کریں وہ قبول نہیں۔

افغانستان سے اچھے ماحول میں گفتگو کریں، افغان حکمران پوری قوم کو اپنا مخالف نہ کریں۔ ۔ ایسے آپریشن کے متحمل نہیں جہاں گیہہوں کے ساتھ گھن پسے ۔ فوج و حکمران اپنا ذمہ دارانہ رویہ برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا ہم گھر نہیں بیٹھے مسلسل متحرک ہیں رابطہ مہم جاری رکھیں گے ، معاہدے پر عمل نہ ہواتو صنعتکاروں سے بات چیت کرکے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے ۔ حافظ نعیم نے کہا اقلیتوں کا تحفظ آئینی ذمہ داری ہے ، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نیپرا کے دو دن پہلے اجلاس کا حصہ تھے ، ہماری بدولت تو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہوئے ، سود سے متعلق حکومت سے بات ہوئی ،42 دن تک یہ مان گئے تو مان گئے نہیں تو پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے ۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے کہ ہم بجلی مہنگی کروا کر واپس آئے ۔ ہمارا معاہدہ رات 11 بجے ہوا جبکہ بجلی کے نرخ صبح ہی بڑھ چکے تھے ، حکومت کے ساتھ معاہدے کا فالو اپ کریں گے ، معاہدہ تکمیل تک نہ پہنچا تو پھر دھرنا دیں گے ، بجلی کی قیمتیں ناقابلِ برداشت ہیں۔ جلسے جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے یہ کہا ارشد ندیم کی محنت اس بات کا ثبوت ہے کہ اس قوم میں طاقت موجود ہے ، اگر یہاں کھیلوں کو فروغ دیا جائے تو ہر کھیل میں ترقی کریں گے ۔لیاقت بلوچ نے کہا پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہوں گی تو ترقی کا راستہ بنے گا، اسلام اسلام کسی پر بھی مذہب تبدیل کرنے کے لیے زور دینے کی اجازت نہیں دیتا۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا آج کے جلسے سے وہ عناصر سوچنے پر مجبور ہونگے جو کہتے تھے کہ جماعت اسلامی کو اسلام آباد دھرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوا ، عوامی طاقت سے ظلم کے نظام کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ حکومت نے ٹائم فریم پر عمل نہ کیا تو سول نافرمانی اور ملک گیر ہڑتال کی طرف جائیں گے ۔امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی جاویدقصوری نے خطاب میں کہا ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک و قوم کو درپیش سیاسی و معاشی بحران سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے ۔حکومت کے پاس اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں۔عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کے ہوشربا بلوں سے بد حال ہو چکے ہیں۔ لوگ بجلی کے بلوں پر قتل کر رہے ہیں۔ اگر یہی سلسلہ رہا تو ملک انارکی، داخلی انتشار اور افراتفری کا شکار ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں