ایف آئی اے :انسانی سمگلر گرفتار، 3 پاسپورٹ برآمد
لاہور (نیوز رپورٹر )ایف آئی اے نے انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کاشف محمود کو چھاپہ مار کارروائی میں شالیمار باغ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم شہریوں کو جعلی ویزا مہیا کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم شہریوں کو بیرونملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا اور پھر غائب ہوجاتا تھا ۔ ملزم کے قبضے سے 3 پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ۔برآمد شدہ پاسپورٹ پر جعلی کینیڈین اور آئرش سٹیکرز چسپاں تھے ۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔