بھائی سے تنازع،ملزم نے کمسن بھتیجا زمین پر پٹخ کرقتل کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں موبائل فون کی قسط کے تنازع پر ملزم نے دو سالہ بھتیجے کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے علامہ اقبال کالونی کے رہائشی فاروق کا اپنے بھائی ندیم کے ساتھ قسطوں پر لئے گئے موبائل فون کی قسط پر جھگڑا ہوگیا، اس دوران ملزم ندیم نے اپنے بھائی فاروق کے دو سالہ بیٹے زین کو اُٹھا کر مبینہ طور پر زور دار جھٹکے سے زمین پر پٹخ دیا جس سے سر میں چوٹ لگنے سے وہ زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیاہے ۔