پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر اخلاق باجوہ انتقال کرگئے
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر سینئرصحافی اخلاق احمد باجوہ انتقال کرگئے ۔
وہ عرصہ سے علیل تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ آج نمازظہر کے بعد کوآپ سٹور میٹرو سٹیشن کے قریب بدودھاوا قبرستان میں ادا کی جائے گی۔مرحوم اخلاق احمد باجوہ روزنامہ دنیا کے نیوز ایڈیٹر عارف اقبال چودھری کے برادر نسبتی تھے ۔