شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی 10وارداتیں

شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی 10وارداتیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل ٹائون میں فراست سے 1لاکھ 90ہزار اور موبائل فون،اسلام پورہ میں گوہر سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں ثاقب سے ایک لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں ماجد سے ایک لاکھ40ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹائون میں گلزار سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں بدرخاں سے 1لاکھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون،ملت پارک میں امداد سے 80 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مغل پورہ اور ٹائون شپ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ ، راوی روڈ اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں