ایران :پاکستانی زائرین کی ایک اور بس کو حادثہ، 3 جاں بحق 48 زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس

ایران :پاکستانی زائرین کی ایک  اور بس کو حادثہ، 3 جاں بحق  48 زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس

تہران ( اے ایف پی)ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کا ٹرک سےتصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ، 48 زخمی ہو گئے ۔

حادثہ صوبہ فارس اور کرمان کے درمیان پیش آیا ۔فارس ٹریفک پولیس افسر کرنل عبدل ہاشم نے بتایا کہ حادثہ بریکس میں تکنیکی خرابی اور ڈرائیور کی گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پیش آیا۔ یاد رہے اس سے قبل 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران میں بس حادثے میں پاکستانی زائرین کی اموات پرافسوس کا اظہارکیاہے ۔ وزیراعظم نے پاکستانی سفارت خانے کو جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور جسد خاکی جلد از جلد وطن واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں