یوکرین کے پاور گرڈ پر روسی حملے ،4 افراد ہلاک،بجلی بند

یوکرین کے پاور گرڈ پر روسی  حملے ،4 افراد ہلاک،بجلی بند

کیف (اے ایف پی) یوکرین کے پاور گرڈ پر روسی حملے ، کم از کم چار افراد ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے ۔

فضائی حملے میں ملک بھر کے 15 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔حملوں کے بعد یوکرین کے اکثر شہروں میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی ۔ ادھر یوکرینی صدر زیلنسکی نے یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ روسی ڈرون اور میزائل گرانے میں مدد کرے ۔ادھر روس کا یوکرینی ہوٹل پر حملہ، رائٹرز کا سکیورٹی ایڈوائزر ریان ایونز ہلاک ، 2 صحافی زخمی ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں