اوریامقبول جان مزید 4روزکے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اوریامقبول جان مزید 4روزکے  ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں درج سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار اوریا مقبول جان کا ایف آئی اے کی طرف سے۔۔۔

 دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جزوی طور پر مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کو گزشتہ روز ضلع کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ حمود الرحمن ناصر کی عدالت میں پیش کیا ۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اوریا مقبول جان ایک ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں، اسی وجہ سے مزید ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں