پی آئی اے کی یکم اکتوبر کو نجکاری بولی کا عمل ٹی وی پر دکھایا جائیگا

پی آئی اے کی یکم اکتوبر کو نجکاری  بولی کا عمل ٹی وی پر دکھایا جائیگا

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اوپن بڈنگ پراسس یکم اکتوبر کو ہو گا، اوپن بڈنگ پراسس ٹی وی پر لائیو دکھایا جائے گا۔۔۔

 چیئرمین فاروق ستار کی زیرصدرات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں سیکرٹری نجکاری ڈویژن جواد پال نے بریفنگ میں بتایا قومی ایئرلائن کی نجکاری اکتوبر میں کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں ڈیو ڈیلیجنس کا پراسس ستمبر کے اختتام تک مکمل کر لیں گی ، 51 فیصد سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جا سکتے ، ملازمین کو نجکاری کے بعد 3 سال تک رکھنے کی تجویز ہے ، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک پیکیج دیا جا سکتا ہے ۔ کمیٹی نے سفارش کی ملازمین کو 3 سال کے بعد بھی نوکری سے فارغ نہ کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں