منی لانڈرنگ کیس، مونس سمیت 6ملزموں کے شناختی کارڈز بلاک

منی لانڈرنگ کیس، مونس سمیت  6ملزموں کے شناختی کارڈز بلاک

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی احکامات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی سمیت 6ملزموں کے شناختی کارڈز بلاک کر دئیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتی احکامات پر مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے اور مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ دیگر 5ملزموں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کر دئیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور ان کی جائیدادیں قبضے میں لینے کے احکامات جاری کئے تھے ۔اس سے قبل بھی عدالت نے مونس الٰہی سمیت 9 ملزموں کی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں