نوازشریف کا ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن جانے کا امکان

 نوازشریف کا ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن جانے کا امکان

لاہور (دنیانیوز) صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن جانے کا امکان ہے ۔ذرائع ن لیگ کے مطابق سابق وزیراعظم کی 11ستمبرکوبیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن روانگی متوقع ہے۔

نوازشریف لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ لندن میں کچھ اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے ۔اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے ۔ نواز شریف کا دو سے تین ہفتے تک لندن میں قیام کا امکان ہے جبکہ لندن روانگی سیاسی حالات سے مشروط ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں